مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
عسکریت پسند گروپ بوکوحرام نے دوسوسے زائد طالبات کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی
ابوجا ... نائجیریا کے عسکریت پسند گروپ بوکوحرام نے ایک اسکول کی 200 سے زائد بچیوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بوکو حرام کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ بوکوحرام نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں ’چیبوک‘ کے ایک اسکول پر چھاپہ مار کارروائی میں 200 سے زائد بچیوں کے اغوا کی کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس ویڈیو میں بوکوحرام کے لیڈر ابوبکر شیکاؤ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے، ’’آپ کی لڑکیوں کو میں نے اغوا کیا ہے‘‘۔ اے یف پی نے تاہم کہا ہے کہ ویڈیو سے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ 14 اپریل کو بوکو حرام نے لڑکیوں کے ایک سیکنڈری اسکول پر اُس وقت دھاوا بول دیا تھا جب لڑکیاں وہاں امتحان دے رہی تھیں۔ ان طالبات کو ٹرکوں میں بھر کر کیمرون کی سرحد سے ملحق کسی دور دراز علاقے پہنچا دیا گیا تھا اور وہ تب سے لاپتہ ہیں۔