مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کو شادی کیلئے پروپوز کردیا
ممبئی...بالی و وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون کو انکے بوائے فرینڈ نے باقاعدہ طو ر پر شادی کیلئے پروپوز کردیا۔ایک بھارتی فلمی ویب سائٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے اداکارہ کو قیمتی لاکٹ تحفے میں دیا ہے جس پرانگریزی لفظ loveلکھا ہوا ہے ۔ محبت کے الفاظ پر مبنی اس لاکٹ کو امریکہ سے واپسی پر دپیکا کے گلے میں دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق دپیکا نے بھی اپنی گردن پر رنویر کے نام کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے جبکہ دونوں اکثر و بیشتر ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔دپیکا اور رنبیرکپور کے درمیان طوفانی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی تھی لیکن رنبیر نے دپیکا سے منہ موڑ کر کترینہ سے قربتیں بڑھالیں ۔اس پر دپیکا نے کہا تھا کہ رنبیر کی بے وفائی نے انکا دل توڑ دیا ہے ۔اس کے بعد رنویر سنگھ نے دپیکا کے دل پر لگے گھائو بھرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ رام لیلا کی یہ جوڑی اب ایک اور فلم باجی راؤ مستانی میں دھوم مچانے کو تیار ہے ۔