مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
تعلیم کیساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ میں فیضان اسلام کی خدمات لائق تحسین ہیں: ایلن ڈنکن اسمتھ
لندن ... فیضان اسلام سنٹر والتھم اسٹو میں منعقدہ سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قائد اہلسنت پیر علائو الدین صدیقی نے کہا کہ ہے کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات کو عام کریں گے تو ہر جگہ اسلام کا نام ہوگا۔ جو انسان حج، نماز ، روزہ اور مسجد میں نہیں جاتا اور حضورﷺ کی تعلیمات سے غافل ہے وہ ایسے درخت کی طرح ہے جس پر نہ تو پتے ہیں نہ پھول ہیں اور نہ وہ مضبوط ہوگا کیونکہ مومن کی صفات میں یہ باتیں شامل ہیں، پیر علائو الدین صدیقی نے کہا کہ مسلمانوں کو کائنات بدلنے کا فریضہ سونپا گیا ہے ہمیں بیرون ملک میں خصوصی طورپر اپنے رویے سے ایسی مثال قائم کرنی چاہیے کہ لوگ ہمارے کردار سے متاثر ہوکر اسلام کی طرف راغب ہوجائیں۔ اس تقریب میں ٹوری پارٹی کے رہنمائوں ایلن ڈنکن اسمتھ ایم پی اور سید کمال ایم ای پی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیر علائو الدین صدیقی نے کہا کہ فیضان الاسلام نے بچوں اور بچیوں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی جو روایت ڈالی ہے اس کی پورے یورپ میں تقلید کی جائے گی، انہوں نے علامہ غلام ربانی افغانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی انتھک محنت سے برطانیہ میں مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آتے ہیں، پیر علائو الدین صدیقی نے کہا کہ نفل نماز ان لوگوں کو نہیں پڑھنی چاہیے جن کے ذمہ فرض واجب الاداہیں یعنی لوگوں نے فرض نماز ہی ادا نہیں کی انہیں فرض قضا پڑھنے چاہئیں کیونکہ نوافل سے پہلے فرض آتے ہیں جنہیں ادا کرنا بہت ضروری ہے۔ برطانوی وزیر برائے پینشنز اینڈ ورکس ایلن ڈنکن سمتھ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیضان اسلام سنٹر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس تنظیم نے جس طرح بچوں اور خواتین میں علم کی روشنی پھیلانے کا ذمہ لیا ہے اس طرح مسلم کمیونٹی کو برطانوی معاشرے میں ترقی کے مواقع ملیں گے این ڈنکن سمتھ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں اور کنزرویٹو پارٹی میں کئی اقدار مشترک ہیں جس طرح مسلمان خاندان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور شادی کو مقدم جانتے ہیں اس طرح کنزرویٹو پارٹی بھی ان روایات کو عزیز جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی مسلمانوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور ہر طرح سے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ سید کمال ایم ای پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے ترقی کی راہ تعلیم سے ہی فروغ پاتی ہے فیضان الاسلام جیسی تنظیمیں اپنی کمیونٹی کی بہت خدمت کررہی ہے، لوگ حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے فیضان الاسلام کی طرف دیکھتے ہیں، والتھم فارسٹ کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر میٹ ڈیوس نے کہا کہ مسلم کمیونٹی ہمیشہ لیبر پارٹی کو سپورٹ کرتی رہی ہے لیکن لیبر پارٹی نے مسلمانوں کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی، والتھم فارسٹ میں مسلمانوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے لیبر پارٹی نے مساجد قائم کرنے میں کوتاہی سے کام لے رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان بھی اس پارٹی کو سپورٹ کریں جو ان کے مسائل پر توجہ دیتی ہے -تقریب کے اختتام پر برطانوی وزیر نے فیضان الاسلام سے قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے- اقرا ٹی وی کہ امام محمد قاسم اور اسلام چینل کے سی ای او محمد علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ غلام ربانی افغانی، علامہ ضمیر ساجد ، علامہ خلیل احمد قادری، مفتی حبیب الرحمن قادری، امام محمد قاسم اور اسلام چینل کے سی ای او محمد علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔آخر میں پیر علائوالدین صدیقی نے مہمان وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔