مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
لاہو نالج پارک کے قیام کامقصد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں علم کامرکز ومحور بنانا ہے: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
لندن ... لاہور میں قائم ہونے والانالج پارک جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی معیار کا پہلاتعلیمی مرکز ہو گا، جس میں اساتذہ اور ملکی و غیر ملکی طلبہ کیلئے رہائش گاہیں، شاپنگ مال، تفریحی مراکز اور زندگی کی دیگر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ بین الاقوامی معیار کی حامل سہولتوں سے مزین اس نالج پارک کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت خود دے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ برطانیہ میں لاہور نالج پارک کی تعارفی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پنجاب کی نمایئندگی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ خان سنبل نے کی جبکہ برطانیہ کی طرف سے ہائر ایجوکنشن کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین لارڈ طارق احمد اور اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے کی۔ پنجاب کیلئے اپنی حکومت کی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ نالج پارک کے قیام کامقصد پاکستان خاص طورپر پنجاب کو جنوبی ایشیا میں علم کامرکز ومحور بنانا ہے اس پارک میں جدید دور کی تمام تعلیمی سہولتیں دستیاب ہوں گی، برطانوی سرمایہ کاروں ،یونیورسٹیوں کے سربراہوں،ڈینزاور ماہرین تعلیم نےلاہور میں نالج پارک کے قیام کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ۔اس نالج پارک میں قائم ہونے والے تعلیمی اداروں میں صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کریں گے۔ نالج پارک میںغیر ملکی تعلیمی اداروں کے کیمپس کھولنے کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی۔پنجاب کی پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کیمپس بھی نالج پارک میں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کی دوستی مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر استوار ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور تشدد کے رجحانات راتوں رات پیدا نہیں ہوئے، انہیں ختم ہونے میں بھی وقت لگے گا ،تاہم ہمیں پاکستان کی موجودہ صورتحال کو اس کے صحیح تاریخی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40ہزارقیمتی انسانی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔میں دیانتداری سے یہ سمجھتا ہوں کہ عسکریت اورانتہا پسندی کے موجودہ رجحان پر صرف بندوق کی گولی سے قابو نہیں پایا جاسکتا ،اس کے لیے ہمیں دہشت گردی کے مختلف اسباب کا زمینی حقائق کے مطابق جائزہ لیکر انہیں دور کرنا ہوگا۔ یں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا کہ لاہور کی پرائم لوکیشن پر 852ایکڑ اراضی پر نالج پارک جنوبی ایشیا کی تعلیمی معیشت میں ایک انقلاب ثابت ہوگااور ہمیں قوی امید ہے کہ مغرب کے اہم تعلیمی ادارے بھی نالج پارک میں اپنے کیمپس قائم کریں گے۔ لارڈ طارق احمد اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی فروغ تعلیم کے لیے کاوشوں اوراقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں مثبت پیش رفت کی جارہی ہے اور برطانیہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔