مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کی فلاح اور کامیابی کا واحد راست اتحاد اور یکجہتی میں ہے: آصف لقمان قاضی
برمنگھم... امت مسلمہ دنیا بھر میں عددی قوت اور وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود کمزوری اور رسوائی کا شکار ہے تو اسکی بنیادی وجہ انتشار ہے۔ سب مسلمان ایک خدا ایک رسول اور ایک کتاب کو مانتے ہوئے متحد ہوجایئں تو ناصرف بام عروج پر پہنچ جایئں بلکہ دنیا سے دہشت گردی سمیٹ ہر قسم کے انتشار کا خاتمہ ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی نے برمنگھم میں قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔ جلسہ میں نامزد لارڈ میئر برمنگھم کونسل شفیق شاہ، سابق لارڈ میئر کونسلر خواجہ محمود حسین، سینئر کونسلر چوہدری محمد افضل خان، امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر عنصر علی خان، محترم خالد پریز، سید ظفر اللہ شاہ، فہم کیانی، زاہد چوہدری ایڈووکیٹ، تصور حسین نقوی ایڈووکیٹ ، کونسلر محمد ادریس ، چوہدری محمد راسب پہلوان، ڈاکٹر عتیق الرحمن، لطیف عالم، اور دیگر کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنمائوں اور عوام نے شرکت کی۔آصف لقمان قاضی نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد کی زندگی کا سب سے نمایاں پہلو محبت تھی جو امت کے لیے تھی۔ پاکستان کے لیے تھی۔ اپنی عوام کے لیے تھی۔ غیر مسلموں کے لیے بھی احترام کارشتہ تھا۔ آصف لقمان قاضی نے مزید کہا کہ آج یہاں پر کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی آپ وطن کے سفیر ہیں۔ یہاں کی سیاست میں آپ نے اہم مقام حاصل کیا۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فعل و کردار سے دوسروں پر اچھا تاثر چھوڑیں۔ نامزد لارڈ میئر کو نسلر شفیق شاہ نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے ہمیشہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف جنگ کی۔ سینئر کونسلر افضل خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کیا۔ بلکہ ایک مرتبہ دورہ برطانیہ کے دوران برمنگھم میں اہل تشیع کے سینٹر میں آگ لگ گئی۔ قاضی حسین احمد کو پتا چلا تو خود اہل تشیع کے سینٹر تشریف لے گئے۔ ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈونیشن بھی دی اور عوام سے مدد کی اپیل بھی کی اور تقریباً 40 ہزار پونڈ کی خطیر رقم جمع ہوئی۔یورپی یونین کے پارلیمانی امیدوار کو نسلر عنصر علی خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے اتحاد بین المسلمین کے لیے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ دیگر خطاب کرنے والوں میں ممتاز عالم دین شہید ظفر اللہ شاہ، مولانا سرفراز مدنی،خالد پرویز، پہلوان راسب، کونسلر ادریس و دیگر شامل تھے، آخر میں میزبان جلسہ چوہدری سعید نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جلسہ میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے افراد نے شرکت کی۔ (رپورٹ و تصاویر: لیاقت حسین راجہ)