مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
غربا و مساکین کی خدمت کیلئے 20 ممالک میں المصطفیٰ ٹرسٹ کے کیمپ کام کررہے ہیں: حاجی حنیف طیب
لندن ... پاکستان کی پسماندہ علاقوں میں غربا و مساکین کے آنکھوں کے مسائل مفت حل کرنے والی برطانوی چیریٹی المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی تھے۔ جبکہ ڈونرز کی حوصلی افزائی کیلئے لیڈر آف دی کونسل کونسلر کرس رابنسن اور سابق میئر کونسلر لیاقت علی ایم بی ای نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض عبدالرزاق ساجد نے ادا کئے۔ ٹرسٹ کے بانی سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ نہ صرف آنکھوں کے علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرتا ہے بلکہ تھیلیسمیا کے مریضوں اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے ڈائلیسز کی سہولت بھی دیتا ہے۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زلزلہ کے متاثرین سے لیکر سیلاب سے متاثرہ افراد کو بھی ہر قسم کی امداد فراہم کرنے میں المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ نے اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات سے ممکن ہوا ہے جس میں خصوصی طور پر یو کے ،کے پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور مریضوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے نے گزشتہ سال 5 ہزار افراد کی بینائی بحال کرنے میں مدد کی تھی اب آئندہ سال ہم 10 ہزار افراد کے علاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطیات کے بغیر اتنا بڑا ادارہ چلانا مشکل ہوتا ہے اس لئے میری اپیل ہے کہ اوور سیز پاکستانی دل کھول کر عطیات دیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ یو کے، کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ اس قت پاکستان میں 13 میڈیکل سنٹر چلائے جارہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 20 ممالک میں المصطفیٰ ٹرسٹ کے کیمپ سرگرمی سے کام کررہے ہیں۔ میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ ذاتی طور پر آزاد کشمیر میں جاکر المصطفیٰ ٹرسٹ کے آپریشنز کا مشاہدہ کرچکے ہیں، ٹرسٹ آنکھوں کے آپریشنز کے علاوہ ایجوکیشن کے شعبے میں اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر پمپ قائم کرکے خدمت کررہا ہے۔ والتھم فاریسٹ کے سابق میئر کونسلر لیاقت علی نے کہا کہ المصطفیٰ ٹرسٹ رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔