برطانوی حکومت پاکستان میں تعلیم کے شبہ میں بڑے پیمانے پر امداد مہیا کر رہی ہے،جسٹین گریننگ
نیلسن...برٹش پاکستانیوں نے برطانوی معاشرے میں خاندانی روایات اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بے حد مضبوط ہیں یہی وجہ ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان میں تعلیم کے شبہ میں بڑے پیمانے پر امداد مہیا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کی برطانوی وزیرجسٹین گریننگ نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یوکے نیلسن کے دفتر کے دورے کے دوران کیا ایم ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر دائود مشہدی،عدنان سہیل،محمد صغیر،تحسین خالد پر مشتمل وفد نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا ایم پی جسٹین گریننگ کے ہمراہ پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیو سن سمیت وزات کے اعلیٰ عہدیدار میں موجود تھے وفد کو ایم ڈبلیو ایف کے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ وفد نے پاکستان میں جاری منہاج القرآن کے سینکڑوں سکولوں اور کالجوں پر مشتمل تعلیمی منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر بین الاقوامی ترقی نے بتایا کہ ان کی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی فراہمی پر جامع عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس پر مکمل مطمئن ہیں کہ برطانوی ٹیکس ہندگان کی رقم سے دی جانے والی فنڈنگ کو ان کے اصل مقاصد کیلئے خرچ کیا جائے اور ان میں کرپشن کا عمل کم سے کم ہو وفد نے بعد ازاں منہاج وفلفیئر ریڈ یو کے ذریعے نیلسن کے مقامی لوگوں سے بذریعہ فون کالز گفتگو بھی کی دونوں وفود کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے وہ مستقبل میں ایک دوسرے سے مل کر کام کریں گے اس موقع پر وزیر کو منہاج القرآن مرکز لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی گئی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔