مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
امن کے لئے ہر حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہیں،آرمی چیف
راولپنڈی ، لاہور... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،ریاست کے باغی عناصر آئین پاکستان کوقبول کریں ۔ریاست کے باغیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، قوم کو یقین دلاتا ہوں پاک فوج دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی ۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ تمام ادارے مل کر جمہوری نظام کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں ،قیام امن کے لئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،ریاست کے تمام اداروں اور میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، پاک فوج ہر امتحان میں قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہے ، بلوچوں کی پاک فوج میں شمولیت پاک فوج پر ان کا اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے ۔قبل ازیں آرمی چیف نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔