آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کی ایکبار پھر تشکیل نو، حامد مرزا سرپرست اعلی، افضال صدیقی صدر
لندن ...آل پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کا ادنی سپاہی ہے، ہماری جنگ س سامراج کے خلاف ہے جو اپنی نفس کی جنگ قوم کے مقدر کیساتھ کھیل رہا ہے۔ ان جذبات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ مرکز کیطرف سے جاری کردہا ایک پریس ریلیز میں کیا گیا جس میں برطانیہ کی تشکیل نو اور نئے عہدیداران کی تفصیل بھی دی گئی۔ اے پی ایم ایل کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرپرست اعلیٰ حامد مرزا، چیف آرگنائزر آصف شہزاد، چیف کوآرڈینیٹر الطاف شاہد، صدر افضال صدیقی اور جنرل سیکرٹری کے لیے سعید بھٹی جبکہ عثمان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدر کے پانچ عہدوں پر محمدعلی چوہان، چوہدری اکرم گل، آدم غیاث الدین، تبریز اور کاشان بینٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ گیارہ نائب صدور کی نامزدگی میں مسز ثمینہ علی، سرور اقبال، کیپٹن سہیل اسلم، حسن قزلباش، امجد امتیاز، سعید کھوکھر، سید علی عیان حیدر جعفری، سید مغل، غلام آر شاہدہ، رانا عرفان خان اور محمد شاجد شامل ہیں۔ لیگل ایڈوائزر نعیم بٹ، جبکہ چار جوائنٹ سیکریٹریز کے عہدوں پر رمیا شاہ، منصور قریشی، سید محسن رضا نقوی اور عاصم نقوی نامزد ہوئے ہیں۔ خواتین ونگ کی صدر محترمہ فہمیدہ عباسی، یوتھ ونگ کے صدر ذیشان اشفاق، منارٹی ونگ کے صدر عمانویل رائے اور سٹوڈنٹ ونگ کا صدر سید نواب زیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔واضع رہے کہ کم و بیش یہی عہدیداران کچھ دیر کے بدل کر پھر سے نئی باڈی بنادی جاتی ہے۔ اب سرپرست بننے والے حامد مرزا ابتدا میں پارٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔چیف آرگنائیزر آصف شہزاد پہلے پولیٹیکل ایڈوائزر اور سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔جبکہ الطاف شاہد پہلے صدر ہوا کرتے تھے اور موجودہ صدر افضال صدیقی کے پاس پہلے جنرل سیکریٹری کا عہدہ تھا۔ فہمیدہ عباسی بدستور صدر ویمن ونگ اور ذیشان اشفاق صدر یوتھ ونگ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ (رپورٹ: اکرم عابد چیف رپورٹر)