مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ میں ٹوری پارٹی کے سجاد کریم اور لیبر کے محمّد افضل کی یقینی سیٹوں پرنامزدگی
نیلسن/مانچسٹر... آئندہ سال مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئےکنزرویٹواور لیبرپارٹی نے اپنے اپنے امیدوارمیدان میں اتار دیئے ہیں نارتھ ویسٹ سے کل آٹھ ممبر یورپی پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوتے ہیں اور ہر پارٹی اپنے آٹھ امیدوار ہی میدان میں اتارتی ہے اگرچہ ووٹوں کے تناسب سے ہر پارٹی کو سیٹیں حاصل ہوتی ہیں اور پارٹی کی وہ سیٹیں پارٹی میں اندرونی انتخاب کے ذریعہ پہلے نمبروں پر سلیکٹ ہونے والوں کومل جاتی ہیں۔کنزر ویٹو اس وقت نارتھ ویسٹ میں آٹھ سیٹوں میں سے تین سیٹیں رکھتی ہے جبکہ لیبر دو،لبرل ، یو کپ اور بی این پی ایک ایک رکن کے ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں موجود ہیں ۔ اندرونی انتخابات میں ہر پارٹی اپنے موجودہ ارکان کو ان کی کارکردگی اور دیگر عوامل کی روشنی میں ترجیح دیتے ہوئے انہیں پہلے نمبروں رکھتی ہے اسی اصول کی بنیاد پرکنزر ویٹو پارٹی نے موجودہ انتہائی متحرک ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کو ایک بارپھر محفوظ سیٹ پر اپنا امیدوار چن لیا ہے اور اگر کنزرویٹو بوجوہ ایک سیٹ ہار بھی جائے مگر سجاد کریم پھر بھی منتخب ہو جائیں گے اپنے انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے اور اب ہمارے پاس دس ماہ کا وقت ہے اس دوران ہم نے رائے دہندگان کے سامنے یورپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یو کپ کے پر اپیگنڈے کا توڑ کرناہے اور کنزرویٹو پارٹی بر طانیہ پھر بر سر اقتدار آکر اپنا ریفرنڈم کا وعدہ پورا کرے گی۔یورپی پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ کے بانی چئیر میں اوریورپی یونین میں کنزرویٹو کے امور قانون کے ترجمان موجودہ ممبر پارلیمنٹ سجاد کریم کے دوبارہ امیدوار کے اعلان ہونے کے بعد نارتھ ویسٹ کی ایشائی کمیونٹی میں مُسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کی طرف سے آئندہ سال 2014ء کو ہونے والے یورپی پارلیمنٹ میں اپنے آٹھ امیدواروں میں سے رینکنگ کے پارٹی کے ممبران کے ووٹوں سے ہونے والے انتخابی نتائج میں مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ انتخابی نتائج میں لیبر پارٹی کے حالیہ پارٹی انتخابات میں دوسرے نمبر لیبر پارٹی کے فیورٹ امیدوار کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں ان کی اس شاندار کامیابی پر نارتھ ویسٹ کی پاکستانی و ایشین کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ مانچسٹر کی سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بطور مسلمان نوجوان پاکستانی ایشن لارڈ میئر منتخب ہوئے اور انہیں برطانوی عوامی خدمات پر CBE کمانڈر آف برٹش امپائر سے نوازا گیا۔ کونسلر افضل خان فارن آفس ، ٹرانسپورٹ ، صحت عامہ میں بطور ڈائریکٹر وسیع تجربہ کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور عقائد کے لحاظ سے ہر قسم کی فرقہ پسندی اور ملکی قیود سے بالاتر سچے مسلمان ہیں اور مانچسٹر مساجد کونسل کے صدر بھی رہے۔