مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
فوج کے ساتھ جو ہوا وہ دشمن بھی نہ کرے،عمران خان
اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کیساتھ جو کچھ ہوا،وہ تو دشمن بھی نہ کرے ،حامدمیرکی آڑمیں کسی کواپناایجنڈاپورانہیں کرنے دینگے ،میڈیا ہاؤسزبھی قانون کے دائرے میں رہیں، آزادی اظہار کے نام پر کمرشل مفادات کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا۔تحریک انصاف کے 18ویں یوم تاسیس پر پارٹی کنونشن سے خطاب میں انکاکہنا تھاکہ فوج اور آئی ایس آئی کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں، آئی ایس آئی اور اسکے چیف کیساتھ8گھنٹے میں جو کیا گیا،ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا، آزادی اظہار کے نام پر کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے جس سے دنیا بھر میں قومی ادارے کی بدنامی ہوئی، پیمرا تحقیقات کرے کہ حامد میر کی آڑ میں کوئی اپنا ایجنڈا تو پورا نہیں کر رہا؟جبکہ میڈیاہاؤسزکی فنڈنگ کابھی پتہ لگایاجائے ،ہمیں ہمیشہ طالبان کا حامی کہا گیا لیکن ہم اپنی فوج کو سول جنگ کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے ،اسی لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے عام انتخابات کے نتائج تو قبول کر لئے لیکن دھاندلی قبول نہیں کی، لوگوں نے ووٹ کسی کودئیے مگر جیت کوئی اورگیا،مک مکاکرکے تحریک انصاف کوباہررکھاگیا،پنکچر لگانے والوں کے نام سامنے لائینگے ، سابق چیف جسٹس نے ریٹرننگ افسروں کیساتھ مل کرمیچ فکس کیا،شفاف الیکشن تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی،دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف11مئی کوسڑکوں پرنکل کر احتجاج کرینگے اوریہ تحریک رکے گی نہیں،انتخابی عمل پرتحفظات رکھنے والی تمام جماعتوں کوشمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔انکے مطابق‘یہ جانوروں کا معاشرہ ہے جہاں انصاف نہیں،شیروں کے اندر کمزو ر شیر بھوکامرجاتا ہے ،ہم ملک کوانسانوں کامعاشرہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔