مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
جھوک ایڈ کےمنصوبوں کا مقصد معذوروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے: سانڈراسٹرلی
ریڈنگ ...پاکستان میں معذور بچوں کی خدمت کا کام ایک عبادت سے کم نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معذوروں کو معاشرے کا کارآمد فرد تصور نہیں کیا جاتا۔ انہیں مفید شہری بنانے کے لئے ان کی تربیت کرنا اور تعلیم دینا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریڈنگ میں میاں سلیم اور سابق میئر کونسلر گل مواز خان کی جانب سے جھوک ایڈ کے منصوبوں کی مدد کے لئے منعقدہ فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جھوک ایڈ کی ٹرسٹی سانڈراسٹرلی نے کہاکہ وہ خود جھنگ میں جھوک ایڈ کے منصوبوں کو دیکھ کر آئی ہیں اور جن بچوں کی مدد کی جارہی ہے ان سے انہوں نے ملاقات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کا مقصد معذوروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس لئے ان کی مدد کی جانا ضروری ہے۔ جھوک ایڈ کے چیئرمین مشتاق لاشاری نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ جھوک میں ایک ایسا سینٹر قائم کیا جائے جس میں معذور بچوں کو تمام سہولیات ایک چھت کے تلے فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کے تحت معذور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی روزی کمانے کے قابل ہوسکیں۔ کونسلر میٹ راڈر نے کہاکہ جھوک ایڈ کے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں تقریب میں مسلم لیگ ن کے اصغر علی اور دیگر نے شرکت کی۔