مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
ہم نے ملک کو تاریکیوں سے نکالنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،وزیر اعظم نواز شریف
گدو ...وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو تاریکیوں سے نکالنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،اب ملک میں تاریکی کا نہیں، روشنی کا راج ہوگا، ہمارا صحیح سمت میں سفر تیزی سے جاری ہے ، توانائی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے ،وہ دن دور نہیں جب ملک میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان تک نہیں ہوگا، بجلی ہو گی تو صنعتیں و زراعت چلے گی، ملک کے ترقی کے راستے پر گامزن ہونے سے بے روزگاری و غربت کا خاتمہ ہو گا، جلدکراچی ،لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو گدو پاور پلانٹ کے 243 میگاواٹ کے دو گیس ٹربائنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ منصوبہ60ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مملکت عابد شیر علی، چینی کمپنی میسرز ہاربن الیکٹرک کے نائب صدر وانگ شی من، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران، چینی کمپنی کے انجینئرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا گدو میں دو گیس ٹربائنز کو سسٹم کے ساتھ مربوط کرنا بجلی کی سپلائی اور طلب میں فرق کو کم کرنے کی جانب اہم پیش قدمی ہے یہ گیس ٹربائنز انتہائی موثر 747 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا حصہ ہیں جس کا تیسرا اور آخری یونٹ بھی وسط مئی تک سسٹم کا حصہ بن جائے گا جس کے بعد گدو پاور پلانٹ کی مجموعی پیداوار 2402 میگا واٹ ہو جائے گی اور اس سے نیشنل گرڈ میں بجلی کے 4 ارب اضافی یونٹ میسر ہوں گے ۔اس منصوبے سے ساڑھے سات روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا یہ امر خوش آئند ہے کہ یہ منصوبہ وقت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پلانٹ کی قبل از وقت تکمیل کے باعث پاکستان کو58 ارب روپے کا زائد ریونیو حاصل ہوگا ۔ نواز شریف نے کہا ہمارا بہت سا وقت ضائع ہو چکا، ترقی کا سفر کئی برس التوا کا شکار رہا، 1999ء میں ہم جن منصوبوں پر کام کر رہے تھے اگر وہ جاری رہتے تو آج پاکستان اقوام عالم میں ممتاز ہوتا لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک نہ ہوتا، صنعتوں کا پہیہ گیس اور بجلی کی کمی کے باعث کبھی نہ رکتا۔وزیراعظم نے اہم منصوبے کی تعمیر میں چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا انشا ء اللہ ہم جلد کراچی تا لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ ساتھ ہوں گے ۔انہوں نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد سے جامشورو میں 1320میگاواٹ کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ نصب کیا جائے گا تمام منصوبوں کی تکمیل پر اگلے آٹھ سال میں 21000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ نواز شریف نے کہا بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی وضع کرلی ہے ۔ہماری محنت اور کوششیں رنگ لارہی ہیں ملک سے جلد اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔