مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
ملک بھر سےکمیونٹی رہنمائوں کی پی ٹی آئی برطانیہ کے کامیاب انٹرا پارٹی الیکشنزپر مبارکباد
لندن .... پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے پارٹی اتنخابات کے شفاف عمل کو ملک بھر کے کمیونٹی رہنمائوں نے سراہا ہے۔ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ تحریک انصاف نے اوورسیز میں کامیاب اور شفاف الیکشن کروا کر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل سے نبٹ سکتی ہے کیونکہ ایسے الیکشن کوئی آسان کام نہیں ہوتا انکی شفافیت ایک انتہائی مشکل امر ہے لیکن جس طرح پی ٹی آئی کے احباب نے اسے ممکن کر دکھایا اسکے لئے ڈاکٹر ہمایوں اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا نے بھی کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وقت آنے پر وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار ممکن بنایئں گے۔ بزرک کشمیری رہنما مولانا محمد یعقوب چشتی نے کہا عمران خان کے جانثار ساتھیوں نے کامیاب انتکابات کا انعقاد کر کے پاکستان الیکشن کمیشن کو چیلنج کر دیا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھے اور اوورسیز کے ووٹ کے حق کی راہ نکالے۔ برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت نے لندن، ایسٹ آگ انگلینڈ، نارتھ ویسٹ اور یارکشائر سمیت تمام یونٹوں کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی۔ سابق میئر ہائی ویکمب کونسلر اللہ دتہ چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کو ان انٹکابات میں بڑی محنت سے حکمت عملی بناتے ہوئے خود دیکھا ہے اور کسی لمحے میں نے انہیں دھونس یا دھاندلی کے بارے سوچتے بھی نہیں دیکھا جو کہ پاکستان کی روشن مستقبل کی ایک واضع علامت ہے۔ پیپلز پارٹی نارتھ کے صدر اوربریڈ فورڈ کے معروف بزنس مین چوہدری مالک نے برطانیہ بھر ساے کامیاب ہونے والی تمام پی ٹی آئی ارکان کو مبارکباد دی اور ہارنے والوں کو حوصلہ دیا کہ وہ انکے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بھی اپنے ایک پیغام میں ڈ، الیکشن کمیٹی کے اراکین علی تاجک، محمد توصیف اور خاص طور پر محمد وقاص بشیر کی خدمات پر ان سے اظہار تحسین کیا۔ اس کے علاوہ منتخب قیادت لندن سے عاصم خان سائوتھ ایسٹ سے انوار الحق، سائوتھ ویسٹ سے علی شیر، ایسٹ انگلینڈ سے رانا اعجاز، ایسٹ مڈ لینڈ سے بشارت سلیم، ویسٹ مڈ لینڈ سے نعیم الرحمن، یارکشائر سے اسلم بھٹہ، نارتھ ایسٹ سے محمد نعیم، ویسٹ سکاٹ لینڈ سے فاروق افضل شیخ، ایسٹ سکاٹ لینڈ سے محمد اشراق، نارتھ ویسٹ سے عبدالباسط شاہ اور ڈبلن آئر لینڈ سے عبداللہ صغیر اور ان کی تمام ٹیم اور ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایشیاء کی وہ واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کی بقاء کیلئے عملی قدم اٹھاتے ہوئے سب سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن کرواکر ایک تاریخ رقم کردی ہے۔