مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
جن کرپٹ عناصر نے قومی خزانے کو لوٹا انہیں پکڑاجائے ا ور عدالتی کٹہرے میں لایاجائے:حکیم اصغر قادری
بریڈفورڈ ....معروف کمیونٹی رہنما علامہ حکیم اصغر قادری نے کہا ہے کہ حکومت مشرف پر وقت ضائع کرنے کی بجاٴے تعمیری کاموں پر توجہ دےکیونکہ پاکستان پہلے ہی مسایل کا شکار ہے۔ان حالات میں ملک کو مسایل سے نکالنے کیلے قومی یکجہتی کی ضرورت ہےاس وقت ضرورت اس بات کی بھی ہےکہ سب سے پہلے قومی خزانے کو جن کرپٹ عناصر نے دو دو ہاتھوں سے لوٹا ان افراد کو پکڑا جاٴےاور انہیں عدالتی کٹہرے میں لایا جاٴے۔انہوں نے کہا پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ارو بے پناە مساہل سے دو چار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائیندہ کشمیر لنک لندن سے ایک ملاقات میں کیا۔ حکیم اصغر قادری کا کہنا تھا کہ اگر حکومتسابقہ حکومتوں کی پیدا کردہ ایسے مسائل میں الجھی رہی جن کا عوامی فلاح سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تو اس سے ناصرف عوام حکومت سے متنفر ہوگی بلکہ حکومتی ترقی کا گراف تیزی سے نیچے آئے گا۔ انہوں نے حکومت کیطرف سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئی کہا کہ جمہوریت سے ناآشنا عوام کیلئے چھوٹی مدت کے منصوبے فوری طور پر شروع ہونے چاہیئں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ (سعید شیخ نمائندہ خصوصی)