مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی ثقافت کوجانے بغیر دوسروں کی ثقافت اور اقدار کا احترام مشکل ہوتا ہے: میئر والتھم فاریسٹ ندیم علی
لندن ... والتھم فاریسٹ بارو کونسل برطانیہ کی ایک مثالی کونسل ہے جہاں مختلف اقوام، رنگ، نسل، زبان اور خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی سلوک، بھائی چارے اور اخوت سے رہ رہے ہیں۔ اس بارو کونسل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے امن، محبت اور بھائی چارے کو عام کرنے کیلئے یہاں آباد مختلف ممالک کے لوگوں کو اپنے آبائی ممالک کے دن منانے کی آزادی دے رکھی ہے۔ سابق میئر کونسلر لیاقت علی کے دور میں یہاں آزاد کشمیر کا پرچم بھی بلند کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی نے پاک کلچرل سوسائٹی کے یوم پاکستان کے پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔تقسیم اسناد کی اس تقریب میں بچوں کے علاوہ ان کے والدین اورکمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔میئر ندیم علی نے اسمبلی چیمبر میں سب کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک کثیر الجہتی ماحول میں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اپنی ثقافت کی بنیادوں کوجانے بغیر دوسروں کی ثقافت اور اقدار کا احترام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ میئر نے اس موقع پر پاک کلچرل سوسائٹی کو اس طرح کی تقاریب کے انعقاد پر جس میں پاکستان کے قیام تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیاگیا ہے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب منعقد کی جاتی رہنی چاہئیں اور اس حوالے سے انہوں نے پاک کلچرل سوسائٹی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پاک کلچرل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر رشید اخترنے کہا کہ سوسائٹی پاکستان نژاد نوجوانوں کو تحریک پاکستان کی تاریخ سے آگاہ رہنے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سابق میئراورکونسلر مسعود احمد نے کہا کہ پاک کلچرل سوسائٹی کے شاندار کام میں تعاون کرنے پر انھیں فخر ہے اور وہ اس کی معاونت کرتے رہیں گے۔کونسلر احسن خان، کابینہ کے رکن برائے صحت اور بہبود اور کونسلر ہارون نے بھی اس موقع پر تقریریں کیں۔ اس موقع پر بچوں میں حنا عادل، حنا خان، سلیمان اعجاز خان اورحمیدہ میرزمان نے سوسائٹی کی جانب سے سیکھنے کیلئے دئے جانے والے مواقع کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر میئر ندیم علی طلبہ کووالتھم فاریسٹ کے حوالے سے اوردیگر امور کے بارے میں سوالات کی دعوت دی۔ڈبلیو ایف پاکستانی کمیونٹی فورم کے صدر ڈاکٹر شوکت نواز خان نے اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے پاک کلچرل سوسائٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تقریب میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں کوبھی مبارکباد دی۔