مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
نئے ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب ، آصف زرداری احمدی نژاد سے الوداعی ملاقات کریں گے
تہران...صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے ایرانی ہم منصب دوست احمدی نژاد کی سبکدوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے ایران جایئں گے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کابینہ کے آخری اجلاس سے خطاب کیا، وہ کل عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ 4 اگست کو نئے منتخب صدر حسن روحانی عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے۔ کابینہ اجلاس ایران کے شہر مشہد میں ہوا جس میں کابینہ ارکان نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ احمدی نژاد نے کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی ایران کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ایرانی قوم کی ہر موقع پر مدد کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہفتہ کو تہران جائیں گے۔ برطانیہ نے حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق 4 اگست کو نئے منتخب صدر حسن روحانی عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ تقریب میں 41 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔