مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
کئیر لنک ٹرسٹ یوکے کی بنیاد حقوق العباد کے احکامات کی روشنی میں رکھی گئی: مقررین اجلاس
لندن ... کئیرلنک ایسوسی ایشن آف سینئر سٹیزنز یوکے کا ایک اہم اجلاس ہواجس کی صدارت کیئر لنک کے کنوینئر پروفیسر شاہد اقبال نے کی اور مسرت نصیر خان مہمان خصوصی تھیں۔پروگرام کا آغاز درس قرآن سے ہواجس کے فرائض اسلم رشید اسلم نے انجام دئیے اور نعت نبیؐ محمد اسلم چغتائی نے پیش کی۔پروفیسر شاہد اقبال نے اپنے خطبہء استقبالیہ میں کہا کہ حقوق العباد کو اکثر لوگ بھول جاتے ہیں اور جب اللہ کی گرفت میں آتے ہیں تب کمزور،ضعیف اور لاچار ہو چکے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیئر لنک کے چیئرمین رفعت لودھی اور سیکرٹری فیض اللہ خان نے حقوق العباد کے احکامات کی روشنی میں ہی کئیر لنک ٹرسٹ یوکے کی بنیاد رکھی ہے ہماری بنیادی ضروریات سے علاوہ ہمارے پاس جو دولت ہے اس پر ہمارا نہیں بلکہ ان خدا کے بندوں کا حق ہے جنہیں خدا نے ہمارے لئے ایک امتحان کے طور پر محتاج اور غریب کی شکل میں ہماری توجہ کے قابل بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ تجربات زندگی عمر کے ساتھ حاصل ہوتے ہیں ہمارے بزرگ شہریوں کے پاس زندگی کے انمول تجربات ہیں اور ان تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ایسٹ لندن میں ممبر شپ اور کمیٹیاں تشکیل دینے کے بعد ہم برطانیہ کے دوسرے علاقوں کی طرف جلد توجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نمبر سیاسی ہے اور کسی کے خلاف نہیں ہے۔حاجی غلام حسین سابق صدرففیٹی پلس نیوہم نے کہا کہ ہمارے ساتھ پاکستان پہنچنے پر انصاف نہیں ہوتا،ائر پور ٹ سے ہی ہمیں لوٹنا شروع کر دیتے ہیں ہماری جائیداد پر غنڈے قبضہ کر جاتے ہیں اس کے باوجود پاکستان سے جو سیاستدان برطانیہ آتے ہیں ہم ان کا استقبال بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں،مہمان خصوصی مسرت نصیر خان نے کہا کہ ہمیں سب کو دعوت دینی ہے کہ آئو مل کر کام کریں،آپسی بھائی چارے کو فروغ دیں اور غلط فہمیوں اور چھوٹے موٹے تنازعات مل بیٹھ کر حل کریں، کئیر لنک ایسوسی ایشن سینئر سٹیزنز کے عہدیداران جنرل سیکرٹری محمد اسلم چغتائی،پریس سیکرٹری اسلم رشید اسلم ،مسز مسرت نصیر خان انچارج وومنزونگ،محمد اشرف قریشی فلم میکر،مرزا خان راجہ ایڈ وائزر ذرائع ابلاغ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا،جن مقررین نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ان میں پاک کلچرل سوسائٹی کے چیئرمین رشید اخترایشین گروپ ففٹی پلس، والتھم سٹو کے وائس پریزیڈنٹ اقبال نجیب،امید کے چیئرمین زاہد اسلم اور سیکرٹری نذیر محمد بٹ،ضیا احمد،شاہد خان،مسٹر قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے مشورے شامل ہیں سابق مئیر فیض اللہ خان صاحب اور چیئرمین رفعت لودھی صاحب کے پیغامات سامعین کو سنائے گئے جن میں دونوں حضرات نے امید دلائی ہے کہ کیئر لنک ایسوسی ایشن آف سینئر سٹیزنز یوکے کو پورے ملک میں پھیلانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔