اولڈہم کونسل ٹائون سنٹر کی خوبصورتی اور جدید عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے کمٹیڈ ہے: کونسلر شعیب اختر
اولڈہم ... ٹائون سنٹر کو جدید ترین سہولیات ساے آراستہ کرنے کیلئے اولڈہم کونسل نے کام کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں سائن بورڈز لگانے کیلئے دو لاکھ تیس ہزار پائونڈز کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ کونسل کے ڈپٹی لیڈر اور کابینہ میں بزنس امور کمیٹی کے ممبر کونسلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹائوں سنٹر کی خوبصورتی اور جدید عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم کافی محنت کر رہے ہیں۔ ان اقدامات سے مقامی بزنس کمیونٹی، رہانئشیوں اور سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے ٹورسٹس کو فائدہ ہوگا۔ اسی طرح گرد و نواح سے شاپنگ کیلئے یہاں آنے والے جدید سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کونسلر شعیب اختر نے کہا جب سے ٹائون میں ٹرام کی سہولت کا آغاز ہوا ہے علاقے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اسی لئے ہم اسے گاہے گاہے جدید سہولیات سے آراستہ کرتے رہتے ہیں۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر)