مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
کھیل کے میدان آباد کرنے سے سٹریٹ کرائم کا خاتمہ ہوا ، ڈینز کلب کی سالانہ تقریب
برمنگھم ... پاکستان اور برطانیہ کے سیاسی و سماجی تعلقات کی تو اپنی تاریخ ہے مگر کرکٹ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے تعلقات بڑی دلچسپی کے حامل ہیں۔ یہ واحد کھیل ہے جس میں اگر دونوں ممالک کی ٹیمیں کھیل رہی ہوں تو کمیونٹی جزباتی طور پر تقسیم کا شکار ہو جاتی ہے۔ کرکٹ جیسے تاریخی کھیل نے دو مختلف معاشروں انگلش اور ایشین کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔ ڈانس کرکٹ کلب نے ماضی میں کرکٹ میں بڑے کرکٹر پیدا کئے۔ آج کی یہ تقریب بھی تمام کمیونیٹز کا مجموعہ ہے، کرکٹ سے نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طورپر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم سٹی کونسل کے نامزد لارڈ میئرکونسلر شفیق شاہ نے ڈینز کرکٹ کلب کے سیزن کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پُر وقار تقریب سے خطاب میں کیا۔ قاری موحید نے تلاوت کلام پاک کی سفارت حاصل کی راجہ عجاز رئوف نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ساجد یوسف نے سرانجام دیئے تقریب سے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین شاہ، سابق لارڈ میئر ووسٹر چوہدری اللہ دتہ ، یورپی پارلیمنٹ امیدوار کونسلر عنصر علی خان، کونسلر اخلاق ، نازخٹک، طارق محمود مرزا، اور سعید بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہا آج کی تقریب اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نئی نسل کی مستقبل روشن ہے۔ تعلیم سیاست کھیل اور کاروبار جس ہماری کمیونٹی نے بڑا مقام حاسل کیا۔ یہ ہال سٹی حسنات کالج کا، کمیونٹی کی ہر قسم کی تقریبات کے لیے حاضر ہے بلکہ آپ کی امانت ہے۔ ہم نے مسجد یں بنادیں۔ امامت کے لیے بیرونِ ممالک سے آئمہ کرام منگواتے ہیں۔ اب انشاء اللہ سٹی حسنات کالج کھیل کے ساتھ عالم دین، انجینئر ڈاکٹر، اکائونٹینٹ بھی پیدا کرے گا جو زندگی کے ہرشعبہ میں کامیاب ہوں گے۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہا کہ تقریب نے یہ ثابت کیا کہ ہمارا نوجوان ذمہ دار شہری ہے۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جس سے سٹریٹ کرائم اور چوری ڈکیتیوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس شہر اس ملک کا ہم برحق ہے۔ اس شہر نے ہمیں تین لارڈ میئر دیئے، دو ممبر آف پارلیمنٹ دیئے، آج پورپی پارلیمنٹ میں مجھے امیدار بھیجا، طارق مرزا کی کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہے گا۔ ڈانس کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر طارق محمود مرزا نے شرکا سے آمد پر اظہار تحسین کیا۔ نظامت کے فرائض معروف صحافی ساجد یوسف نے ادا کئے۔ تقریب کے آخر میں سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔