مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت اور سچائی کو شعار بنانا بہت ضروری ہے: شمیم جان
مانچسٹر...مانچسٹر میں خواتین کا کاروباری گروپ اپنی مدد آپ کے تحت عمل میں لایا گیا اور اس گروپ کو (Ladies Like To Work)کا نام دیا گیا،گروپ کی سرگرم رکن شمیم جان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم اپنی مدد آپ کے فارمولے کے تحت کام کر رہی ہیں،ہمیں حکومت یا کسی بھی گروپ کی مدد یا حمایت حاصل نہیں ہے ہمارے ممبران کی تعداد پندرہ سے زائد ہے جو مختلف شعبہ ء جات میں کام سر انجام دے رہی ہیں اس میں فیشن ،مہندی،ترکش مساج صحت کے متعلق معلومات،قدرتی تیل،کتاب،گفٹ کارڈ اور دیگر اشیا ء تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں جہاں پر بھی اشیائی ثقافت کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں وہاں تیار کردہ اشیاء کو نمائش کیلئے پیش کر کے فروخت کیا جاتا ہے اس گروپ کی ایک اور سرگرم رکن سبینہ خان نے بتایا کہ ام المومنین حضرت خدیجہؓ نے بھی اپنا کاروبار شروع کیا تھا ہم کو بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کاروباری میدان میں کامیابی حاصل کرنی چاہئے کاروبار میں سچائی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنانا چاہئے کیونکہ ایمانداری سے کاروبار چلانا عین عبادت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے اور ان کو اردو زبان سکھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے تاکہ مادر وطن کے ساتھ نئی نسل کا تعلق قائم رہے،ارم،سارہ انور،ماریہ اختر،شبانہ حیدر،شامین،عمرانہ حیدر،فاطمہ علی بھی اس گروپ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ (رپورٹ: فیاض بشیر)