مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
کونسل آف مساجد تین دہائیوں سے کمیونٹی کو لاجواب سروس مہیا کر رہی ہے، اسلاموفوبیا کے حوالے سے سیمینار
بریڈفورڈ ... اسلاموفوبیا کے حوالے سے کونسل آف مساجد کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھے والے مقررین نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا میں مبتلا کچھ قوتیں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ برطانیہ ایک ملٹی کلچر ملک ہے یہاں کے سسٹم میں رہنے کے لئے اس کے سسٹم میں عملی طور پر حصہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین نے کہا کہ کونسل نے مسلمانوں کے دیرینہ مطالبات کو نہ صرف تسلیم ہی کیا بلکہ برطانیہ بھر میں بریڈ فورڈ نے ایک تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہاکہ میں پہلے مسلمان ہوں اور سیاستدان بعد میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتا رہوں گا۔ مسلمانوں کا کوئی بھی مسئلہ ہو اس کو جب تک حل نہ کرلوں چین نہیں آتا۔ قبرستان کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ الحمدللہ اگلے 12 سے 15سال تک قبرستان کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے اس کے لئے بریڈ فورڈ کونسل نے کونلس آف مساجد کو دو پلاٹ فراہم کر دیئے ہیں ان میں سے ایک پلاٹ قرآن پاک کے مقدس اوراق کی تدفین اور دوسرا جسمانی اعضا ہاتھ، پاؤں، انگلی وغیرہ کی تدفین کے لئے مختص ہوگا۔ انہوں نے کہا بریڈ فورڈ کونسل نے ایک بار پھر برطانیہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے کہ مسلمانوں کی میتوں کے پوسٹ مارٹم سے بچانے کے لئے ایک نئی سکریننگ مشین ہسپتالوں کو فراہم کی جارہی ہے جو صرف چند منٹوں میں اس کا بذریعہ سکین ساری معلومات فراہم کر دے گی۔ میت چیرپھاڑ کے تکلیف دہ عمل سے گزرنے سے بچ جائے گی۔ کونسل آف مساجد کے صدر رفیق سہگل نے نے کہا کہ کونسل آف مساجد ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جس کے تمام پارٹیوں سے رابطے ہیں اور ہم شکر گزار ہیں کہ تمام پارٹیاں کونسل آف مساجد کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں انہوں نے ڈپٹی لیڈر آف بریڈ فورڈ کونسل کونسلر عمران حسین کی مسلم کمیونٹی کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کونسل آف مساجد مسلم کمیونٹی کو اپنی خدمات کے لئے کوئی فیس یا معاوضہ وصول نہیں کرتی اور نہ ہی وہ لوگوں سے اس کی کوئی چیرٹی اپیل کرتی ہے۔ تاہم کونسل آف مساجد کی صرف ممبر شپ فیس ہی ہے۔ کمیونٹی کو رجسٹریشن آفس میں بھی مسائل ہیں ہم جلد ہی رجسٹریشن آفس میں بھی کمیونٹی کے مسائل حل کر لیں گے۔ سینئر نائب صدر ذوالفقار کریم نے کمیونٹی کو قبرستان کے حوالے تفصیلاً بریفنگ دی بریڈ فورڈ کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ برطانیہ بھر میں کہیں بھی اعضا کو دفنانے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ بریڈ فورڈ کونسل نے مسلمانوں کے مذہبی آزادی اور شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف ان کو دفنانے کا قانون بنایا بلکہ قرآن پاک کے مقدس اوراق کی تدفین کے لئے بھی اجازت دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ نائب صدر ممریز خان لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کمیونٹی کے لئے کونسل آف مساجد ایک ایسی چھتری ہے جس میں تمام مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ کونسلر امیر حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کونسل آف مساجد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں سے کمیونٹی کو لاجواب سروس مہیا کر رہی ہے۔ کمیونٹی کو اس ادارے کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہئے۔ مفتی زبیر نے شرعی حوالے سے کمیونٹی کو آگاہی دی نظامت کے فرائض کونسل آف مساجد کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد مشتاق نے ادا کئے۔ کونسل آف مساجد کے اس سیمینار میں ڈاکٹر فضل حسین ایم بی ای شیر رحمن اعوان، امان اللہ خان، عمر خان، خادم حسین، شرجیل ملک کے علاوہ کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔