مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
ملک کو مضبوط بنانے کے لئے تعلیم کا فروغ اور معیشت کا مستحکم ہونا انتہائی ضروری ہے: شیخ رشید
لوٹن ... اپنے دور وزارت میں 85 سے زائد ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کئے جن کی آج قیمت اربوں روپے ہے۔ افسوس اسوقت آزاد کشمیر حکومت یا کسی پرائیویٹ پارٹی نےچینل کے لئے لائسنس حاصل نہیں کیا۔ میرپور آزاد کشمیر کے لوگ انتہائی خوشحال اورسرمایہ دار ہیں۔ بیرون اور اندرون ملک ان کا اربوں روپے کا کاروبار ہے اگر میرپور آزاد کشمیر کے لوگ ہمت کریں تو وہ سیالکوٹ کے عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ائرپورٹ تعمیر کر سکتے ہیں تاکہ آئے روز پی آئی اے کی شکایات سے نجات حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و ریلویز شیخ رشید احمد نے بیڈفورڈ شائر سے پارٹی کے اہم رہنمائوںسلمیٰ ناصر اور ڈاکٹر ناصر اسلم کی طرف سے دیئے گئے دعوت استقبالیہ میں کیا۔ تقریب میں سابق میئر لوٹن کونسلر ریاض بٹ، ڈپٹی میئر کونسلرمحمد فاضل ضیاء، کونسلر نسیم ایوب، سابق ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری ایوب ایڈووکیٹ پروفیسر ممتاز بٹ، حاجی محمد منیر، اسلم دین، ڈاکٹر منصور، حفیظ مغل، جاوید شیخ، سلیم شیخ اوورسیز پاکستانی سالیڈیریٹی کے چیئرمین جاوید ملک، بینا خان و دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا بھارت اور امریکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے رضامند نہیں ہیں۔ ورنہ آج سرکریک، سیاچن گلیشیئر، دریاؤں کا مسئلہ اور کشمیر جیسے مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ پاکستان کی یکطرفہ کوششوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا۔ اب بال کشمیری جماعتوں کی کورٹ میں ہے، وہ متحد ہو جائیں اور مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں۔ انہوں نے سابق جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے کہا پرویز مشرف کے ٹرائل کی وجہ سے ملک تناؤ کا شکار ہے۔ فوج بھی جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ہے۔ ان کے خلاف کورٹ نے جو ٹرائل کرنا تھا کرلیا۔ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے بہتر ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ اور جماعتوں کے مشورے کے بعد ان کو ملک سے باہر جانے دیں۔ انہوں نے پاکستان کی دفاعی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے بلکہ ہم دفاعی لحاظ سے چائنا سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔ صرف چائنا معاشی طور پر پاکستان سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی برادرانہ، مشکل کی گھڑی میں پاکستان آرمی سعودی حکومت کی مدد کرسکتی ہے مگر دوسرے ملکوں کو فوج نہیں بھیجی جا سکتی، شیخ رشید نے کہا ملک کو مضبوط بنانے کے لئے تعلیم کا فروغ اور معیشت کا مستحکم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ خصوصاً سوشل میڈیا عوام اور ملک کی رہنمائی میں اہم اقدامات کر سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔