مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ رخ کا کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے انکار
ممبئی...سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان جاری سرد جنگ سے کون واقف نہیں جبکہ دونوں ستارے کئی مرتبہ ایک دوسرے سے گلے بھی مل چکے ہیں لیکن انکے درمیان رنجشیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ کنگ خان بالی ووڈ میں اپنے سب سے قریبی دوست کرن جوہر سے صرف اسلئے ناراض ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اپنے ٹی وی شو میں سلمان خان کو مدعو کیاتھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے ٹی وی ٹاک شو کے رواں سیزن میں شاہ رخ خان نے شرکت کا وعدہ کیا تھا تاہم کرن جوہر نے اپنے شو کی پہلی قسط میں سلمان خان اور انکے والد سلیم خان کو مدعو کیا۔ اس شو میں سلمان خان نے کئی ایسی باتیں کیں جن کی گونج کئی دنوں تک بالی ووڈ اور سوشل میڈیا میں سنائی دیتی رہی، انٹرویو نشر ہونا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے دیرینہ دوست کرن جوہر سے ہی ناراض ہوگئے ۔ کنگ خان کی کرن جوہر سے ناراضگی اس قدر شدید تھی کہ انہوں نے نہ صرف شو میں آنے کا وعدہ توڑ ڈالا بلکہ کرن جوہرسے رابطہ ہی منقطع کردیا ۔ کرن جوہر کے شو کی آخری دو اقساط نشر ہونا باقی ہیں اور انکی عکسبندی بھی مکمل ہوچکی ہے ۔ کرن جوہر اپنے شو کی ریٹنگز بڑھانے کیلئے شاہ رخ خان کو مدعو کرنا چاہتے تھے ۔