مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ہالی ووڈ اصلی اور بالی ووڈ نقلی دنیا لگتی ہے ، نرگس فخری
ممبئی...بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے بالی ووڈ کو نقلی دنیا کہہ ڈالا، جہاں ہیروئنیں نقلی بالوں اور میک اپ کے ساتھ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ نرگس فخری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ کے مقابلے میں ہالی ووڈ کی لڑکیاں زیادہ حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ وہ جیسی ہوتی ہیں ان کو ویسا ہی دکھایا جاتا ہے جبکہ بالی ووڈ نقلی بالوں اور میک اپ کی دنیا ہے ۔ نرگس نے کہا کہ انہیں اب انٹرویو دیتے ہوئے بے حد بوریت محسوس ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی ایک جیسے ہی سوالات کرتا ہے ۔ نرگس نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی چیز کیلئے منصوبہ بندی نہیں کی، میرے نزدیک زندگی اور خوشیاں کیریئر سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ۔ نرگس نے کہا کہ انہیں فلموں کی تشہیری مہم بالکل پسند نہیں کیونکہ وہ تھک جاتی ہیں۔نرگس نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کیلئے نقلی بال ، پلکیں ،کنٹکیٹ لینز اور ہائی ہیل وغیرہ استعمال کرتی ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا، اسلئے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں بالکل الگ دنیا ہیں۔ہالی ووڈ حقیقی جبکہ بالی ووڈ بالکل مصنوعی دنیا لگتی ہے ۔