مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
دو ننھے معصوم بچوں کی ماں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنیوالے مجرم کوبائیس سال قید کی سزا
مانچسٹر...اولڈہم کے رہائشی چونتیس سالہ جہانگیر نذر نے گزشتہ سال انیس اپریل کو اپنی بیوی فرخندہ جبیں کو بڑی بے دردی و بے رحمی سے چاقو کے پے در پے وار کر کے گلے اور گردن پر گہرے زخم لگا کربہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا ، مانچسٹر کے کرائون کورٹ میں جاری تین ہفتوں کی سماعت کے بعداور جیوری کے فیصلے کے مطابق کم از کم بائیس سالہ قید کی سزا سنائی گئی،سینئر انویسٹیگیشن آفیسر ڈنکن تھورپ نے کہا کہ معاشرے کے اندر کسی کو بھی اس قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہئے،مجرم نے نہ صرف نوجوان خاتون کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا ہے بلکہ دو ننھے منےمعصوم بچوں سے انکی ماں کی شفقت کا سایہ چھین لیا ہے ہم خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم گھریلوں تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کرتے ہیں اور مظلوموں کی حفاظت کیلئے ہر روز نئے طریقہ کار سے مستفید ہوتے ہیں،مقتولہ فرخندہ جبیں کے خاندان والوں نے اپنے ایک بیان میں ان تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجرم کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کر کے اسے اپنے کئے کی سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔