مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر عمران حسین کی کوششوں سے بریڈ فورڈ میں پہلی مرتبہ میاں محمد بخش کانفرنس منعقدہوگی
بریڈ فورڈ ... لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی کونسل لیڈر کونسلر عمران حسین نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست برائے سیاست اور سیاست برائے خدمت کا فرق اب عوام کی سمجھ میں اچھی طرح آنے لگا ہے، برطانیہ میں لیبر پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو اکثریتی عوام کے مسائل سمجھتی ہے اور انکا حل جانتی ہے۔ سیاسی مہم کا افتتاحی اجلاس لوگوں کی شرکت کے باعث ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ جس سے ان کے علاوہ ٹولر وارڈ کے دوسرے کونسلروں اور مختلف کمیونٹیز لیڈرز نے خطاب کیا جن میں کونسلر ارشد حسین، کونسلر امیر حسین، امجد پرویز، مولانا ساجد راشدی، سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین، قاضی وکیل محمد ریاض، ایاز خان، چوہدری غالب رضا، صوفی محمد امین اور مولانا بشیر شامل تھے۔ مقررین نے کونسلر عمران حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران حسین کی صورت میں بریڈ فورڈ کو ایک ایسی قیادت مل گئی ہے جس نے بریڈ فورڈ کے بزرگوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا اور ایسے مسائل جو گزشتہ پچاس برس سے حل طلب تھے انہیں لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا۔ کونسلر عمران حسین نے کہا عوام مجھے اور میرے خاندان کو اچھی طرح جانتے ہیں، خدمت کیلئے ہمارے دروازے آج نہیں ہمیشہ سے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کونسلر اور سماجی نمایئندہ میری خدمات آپ سب کے سامنے ہیں اور تھوڑے ہی عرصے میں انکی حقیقت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے جنہوں نے عوام کو جزباتی کر کے ووٹ تو حاصل کر لئے لیکن کارکردگی صفر ے۔ انہوں نے کہا جہاں تک مقامی مسائل کا تعلق ہے آپ سب جانتے ہیں کہ اوسط آمدنی والوں خاندان کس مشکل سے دوچار ہیں۔ کونسلر عمران حسین نے ٹوری پارٹی کی کٹوتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں کی اس جماعت کو اس امر کا قطعاً کوئی احساس نہیں ہے کہ اس کی کٹوتی پالیسیوں سے ایک عام شہری کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری جڑیں آپ عوام میں ہیں میں ہر وقت آپ کی دسترس میں ہوں، آپ نے اپنی بہتر زندگی اور اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کیلئے آیئندہ انتخابات میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے۔اور اس سے بڑی کوئی حقیقت نہیں کہ میں آپ کی خدمت میں گزشتہ دس سال سے موجود ہوں۔ اجتماع میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ کونسلر عمران حسین کی کوششوں سے بریڈ فورڈ میں پہلی مرتبہ عظیم شاعر میاں محمد بخش کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ (رپورٹ و تصاویر: سعید شیخ نمایئندہ خصوصی)