مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
جو طالبان حملو ں میں ملوث نہیں انہیں رہا کر دیا جائیگا،وزیر اعظم نوازشریف
اسلام آباد ... وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹے کے لئے یکسو ہے ،طالبان کے مطالبات پر غور ہو رہا ہے تاہم آئین اور قانون سے بالاتر کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ نوازشریف نے یقین دلایا کہ جو طالبان حملو ں میں ملوث نہیں انہیں رہا کر دیا جائیگا،ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں اورمشاورت سے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ دنیامیں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے اور امن و ہم آہنگی کے لیے علماء کواپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے تجویز دی کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک جامع اور متفقہ ضابطہ اخلاق بنایا جائے ۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی قیادت میں دس رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شدت پسندی کا خاتمہ اسلام کی تعلیمات پر اس کی اصل روح کے ساتھ عمل کرنے میں مضمر ہے ۔ ہم ان تمام علماکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں جو پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ طالبان سے مذاکرات میں بھی وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کی بناپر پیش رفت ہوئی ہے ۔ علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم سے غیر جنگی قیدی رہا کرنے کی اپیل کی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ طالبان کے مطالبات پر نئی کمیٹی غور کریگی، خواتین اور بچوں سمیت غیر جنگی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ۔