مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سال میں محض ایک دن خواتین کی خدمات کا احاطہ کرنے کیلئے ناکافی ہے: پولیس و کرائم کمشنر
مانچسٹر... لنکا شائر کی پولیس و کرائم کمشنر کلائو گرنشا نے کہا ہے کہ لنکا شائر سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنی پیشہ ورانہ قابلیت میں کسی سے کم نہیں انہوں نے ناصرف علاقے میں بلکہ پورے ملک میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کی جانب سے خواتین کے دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال میں محض ایک دن خواتین کی خدمات کا احاطہ کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین میں اعزازات تقسیم کئے گئے جنہیں حاصل کرنے والوں میں نفیسہ آدم، اینجلا ہیریسن، جولی وائٹ، ویلری وائز زید علی، یاسمین شاکر، اور مینا گاندھی شامل تھیں جبکہ اسسٹنت کمشنر پولیس صائمہ افضل ایم بی ای اور جیلین مارٹن نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)