مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر :تاریخ کی پہلی مشترکہ سحری تقریب مقررین کاملٹی فیتھ کمیونٹیز کے ساتھ قریبی روابط پر زور
مانچسٹر... روحانی ایڈوائزری سینٹر میں مانچسٹر کی تاریخ کی پہلی مشترکہ سحری تقریب کے موقع پر لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن امیدوار ممبر یورپی پارلیمنٹ ایگزیکٹو کونسلر افضل خان، علامہ شاہجہان مدنی، علامہ قاری جاوید اختر، چوہدری محمد نواز، امجد حسین، حاجی گلزار خان پی پی، امام سبطین علی، حافظ قاری عمران رضا، چوہدری ساجد علی جعفری، چوہدری جعفر اقبال، قاری نور عبداللہ، استاد محمد صفدر چشتی المدنی، قاری مفتی عبدالمناف چشتی، چوہدری ملہی کاکا، شہزاد ڈار، میئر لوئس پیٹر، جہانزیب چشتی، راجہ محمد اشفاق پپو، زین العابدین ہاشمی، عمر فاروق قریشی، حافظ محمد یوسف، محمد طارق نذیر نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اشد ترین ضرورت ہے، رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے دفاع اسلام کی پہلی جنگ غزوہ بدر میں جنگی حکمت عملی کے باوجود کفار پر پانی بند نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لئے ہر طرح کی مذہبی آزادی ہے اور یہاں پر تنگ نظری اور نسل پرستی و مذہبی منافرت سے برطانوی قوت نفرت کرتی رہی ہے اور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں آباد مسلمانوں کوبرطانیہ میں رہنے والے تمام ملٹی فیتھ اور ملٹی کلچرل کمیونٹیز کے ساتھ قریبی روابط، عمدہ اخلاقی میل جول اور ایک دوسرے کے ساتھ ڈائیلاگ کرتے رہنا چاہئے اس سے اسلام کی بھی اور انسانیت کی بھی خدمت ممکن ہو سکے گی۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت اسلام دشمن قوتیں شام مصر میں مذہبی جذبات کو ابھار کر مسلمان ہی مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور خفیہ ہاتھ ثانی زہرا سید بی بی زینب اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سیف اللہ کا لقب پانے والے صحابی خالد بن ولید کے مزارت کی توہین کرکے شیعہ، سنی فسادات کو بھڑکانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے تفصیل کے ساتھ شان صحابہ اور شان و فضائل اہل بیت کا اظہار بیان کرکے مسلم امہ کو درس محبت و امن دیا۔ مسلم یوتھ نارتھ کے جنرل سیکرٹری بلاول بٹ، افضال انصاری، زین العابدین جی ایم مغل، ”سحور“ کے موقع پر اسلام کے پہلے سپہ سالار امیر مدینہ سیدنا امیر حمزہ اور شہدائے بدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور لارڈ میئر کونسلر افضل خان علامہ شاہجان مدنی نے اس موقع پر کیک کاٹا اور اجتماعی دعا کی گئی۔