مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں ،اصلاحات پر سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کیا ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد...وفاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات پر سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کیا ہے جس کے نتیجہ میں کراچی سٹاک ایکس چینجزکے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری میڈ یارپورٹس کے مطابق اس امرکا اظہار انہوں نے اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز میں ٹریژری بلز کی لسٹنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایس ای سی پی کے کمشنر ظفر عبداللہ، اسلام آباد سٹاک ایکس چینجزکے ایم ڈی میاں ایاز افضل اور سٹاک ایکس چینجزکے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزا نہ نے کہا کہ کارپوریٹ نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں۔ بعض بنیادی مشکلات اور توا نائی کے مسائل کے باوجود گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ مارچ کے تیسرے ہفتہ سے اسلام آباد اور لاہور سٹاک ایکس چینجز میں ٹریژری بلوں کی لسٹ ملک کی اقتصادی تاریخ میںسنگ میل ثابت ہوگا جس سے چھوٹے سرمایہ کار اور عام آدمی بھی ٹریژری بلز کی آزادا نہ خریدوفروخت اور سرمایہ کاری کرسکے گا۔ وزیر خزا نہ نے کہا کہ ملک کی ایکس چینجزکو چاہئے کہ وہ سرمایہ کاروں کیلئے معلومات کی فراہمی کا بندوبست کریں تاکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوسکے۔