مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
آسکر ایوارڈ مجھ سے زیادہ دور نہیں ، ودیا بالن
میلبورن ...بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں جس طرح اچھی فلموں میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ، اس سے انہیں امید ہے کہ انکا آسکر ایوارڈ جیتنا زیادہ دور کی بات نہیں ہے ۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ انہوں نے تو کبھی پدما شری ایوارڈ جیتنے کے بارے میں بھی نہیں سوچا تھا ۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘کو لوگوں نے بہت سراہا ہے ، امید ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار کرے گی۔ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ پورے فلمی کیرئیر کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ایک سوال پر ودیا بالن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ اور نیشنل ایوارڈز ملنا انکی خوش قسمتی ہے ۔ودیا بالن نے بتایا کہ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم بوبی جاسوس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔