مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ایک بار پھر اکٹھی ہوگئی
ممبئی...مشہور و معروف سدا بہاررومانوی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے ۔ آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی یہ فلم کئی ملکی و غیر ملکی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرچکی ہے ۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کے صاحبزادے ادیتیہ چوپڑا ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم کا نام ممکنہ طور پر ’’دلہنیا چلی دل والے کیساتھ ‘‘ہوگا ۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اوریجنل فلم کے ہیرو شاہ رخ خان اور ہیروئین کاجول بھی طویل عرصہ کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن مختصر کردار میں۔فلم میں ہیرو اور ہیروئین کا کردار نئے اداکار نبھائیں گے جن میں فرحان خان اور مہیکا شرما شامل ہیں۔ دیگر اداکاروں میں بومن ایرانی اور پریش راول کو کاسٹ کیا گیا ہے جو انوپم کھیر اور امریش پوری کا کردار ادا کریں گے ۔ دل والے دلہنیا لیجائیں گے ’’ میں انوپم کھیر نے شاہ رخ خان کے والد جبکہ آنجہانی امریش پوری نے کاجول کے روایت پسند سخت گیر ہندوستانی باپ کا کردار نبھایا تھا ۔