مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نصیرالدین سمیت ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے ، فرحان
ممبئی...لیجنڈ اداکارنصیر الدین شاہ کی سخت تنقید کا آخر کار فرحان اختر نے جواب دے ہی دیا ۔ معروف بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی سپرہٹ فلم ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فرحان اختر کی اداکاری پر نصیرالدین شاہ نے تنقید کی تھی۔اس پر جب فرحان سے جواب مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ فلم کو لوگوں نے پسند کیا، فلم کے ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا کو میرا کام پسند آیا، ملکھا اور ان کا خاندان میرے کام سے خوش تھا، وہ خوش تو میں بھی خوش۔فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں مثبت باتوں پر توجہ دیتا ہوں کیونکہ ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے ۔نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ بھاگ ملکھا بھاگ انتہائی ڈرامائی اور بناوٹی قسم کی فلم تھی۔ فرحان نے اس کیلئے سخت محنت بھی کی لیکن جسم بنا لینا اور بال بڑھا لینا ہی تو کافی نہیں ہوتا۔ تھوڑی اداکاری بھی کر لیتے تو اچھا ہوتا۔نصیر الدین شاہ کیمطابق فرحان اختر ملکھا سنگھ جیسے لگ ہی نہیں رہے تھے ۔یاد رہے کہ 59ویں فلم فیئر ایوارڈز میں فلم’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔دوسری طرف فرحان اختر اور ودیا بالن کی فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ریلیز ہوگئی ہے ۔اس فلم میں ودیا بالن انکی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ہر وقت ان پر دھونس جماتی رہتی ہے ۔