مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سیاست میں آنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، مادھوری ڈکشت
ممبئی...بالی و وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست میں آنے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا ۔اپنی نئی آنے والی فلم گلاب گینگ کی تشہیر کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ لوک سبھا کے انتخابات آنے والے ہیں ، کیا کوئی سیاسی جماعت انہیں ٹکٹ دینے کی بات کر رہی ہے ۔اس پر مادھوری نے کہا کہ میں نے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، ویسے بھی ووٹنگ ہمیشہ خفیہ ہوتی ہے ، تو اسے بھی خفیہ ہی رہنے دیں۔سیاست میں خراب لوگوں کے آنے پر مادھوری نے کہا کہ ہر کاروبار میں کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں اور کچھ خراب ، فلمی دنیا اور سیاست بھی اس سے اچھوتی نہیں ہے ۔فلم گلاب گینگ میں مادھوری رجّو کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ اس فلم میں انکے کردار کو ایک آدمی کو زور سے طمانچہ لگاتے ہوئے اور مردوں کو ڈنڈے سے پیٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔اس پر مادھوری نے کہا کہ میں نے حقیقی زندگی میں ایسے کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا جبکہ اس فلم میں رجّو ان سب عورتوں کی علامت ہے جو خواتین کے لئے کچھ کر رہی ہیں تاہم یہ کردار کسی سے متاثر ہوکر نہیں بنایا گیا بلکہ یہ غیر حقیقی کردارہے ۔