مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سنجے دت کے پیرول میں توسیع پر بھارتی حکومت برہم
ممبئی...بھارت کی مرکزی حکومت نے اداکار سنجے دت کے پیرول میں تیسری بار توسیع کا سخت نوٹس لیا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس معاملے پر ریاست مہاراشٹر کی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔سنجے دت کو ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ نے چھ برس قید کی سزا سنائی تھی جس میں سے 18ماہ کی قید سنجے کاٹ چکے ہیں ۔اب وہ اپنی باقی کی سزا پوری کررہے ہیں۔21دسمبر 2013سے اب تک سنجے دت کے پیرول میں تین بار توسیع ہوچکی ہے ۔سنجے کی اہلیہ منیاتا کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان دنوں علاج کے مرحلے سے گزررہی ہیں ۔انکی دیکھ بھال کی وجہ سے سنجے کے پیرول میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 21مارچ تک آزادی کا پروانہ مل چکا ہے جس پر بھارتی حکومت کو سیاسی اور سول سوسائٹی کے بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر حکومت کونوٹس لینا پڑا ۔