مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بپا شا باسو کو شادی کیلئے کسی پرفیکٹ کنوارے کا انتظار
ممبئی... انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا کاسالانہ میلہ اس بار امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں سجے گا۔ اپریل میں ہونیوالی ایوارڈز کی تقریب کیلئے ممبئی میں ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی۔جن میں انیل کپور، کرینہ کپور، مادھوری ڈکشٹ، بپاشا باسو اور پریانکا چوپڑا نمایاں تھیں۔جب بپاشا باسو سے پوچھا گیا کہ کیا اس تقریب میں انکے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ہرمن باویجہ بھی جا رہے ہیں تو اسکے جواب میں بپاشا نے کہا کہ میں وہاں اکیلی جا رہی ہوں اور کسی بھی پروپوزل کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں کہ مجھے وہاں کوئی پرفیکٹ کنوارہ مل جائے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ہرمن نے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بپاشا کیساتھ ڈیٹ پر جاتے ہیں تو بپاشا کے جواب دینے سے پہلے ہی انکے پاس بیٹھے انیل کپور نے کہا کہ ڈیٹ اور پروپوزل میں بہت فرق ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بپاشا باسو بھی اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ ہرمن باویجہ سے محبت کرتی ہیں اور دونوں کے گھر والے انکی شادی کیلئے بھی متفق ہیں۔