مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بے روزگاری الائونس والوں پرنئی پابندی نا مناسب اور غیرمنصفانہ اقدام ہے:ڈیبی ابراہم ایم پی
اولڈہم ... بی بی سی کے معروف پروگرام نیوز نائٹ میں بے روز گار لوگوں پر بینیفٹ کے حصول کیلئے جن نئی شقوں کا اطلاق کیا گیا ہے اس بارے میں ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اولڈہم ایسٹ اور سیڈ لورتھ کی ممبر پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بے روزگاری الائونس لینے والوں پر جو پابندی لگائی ہے وہ نا مناسب اور غیر منصفانہ اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بینیفٹ لینے والے کام کی تلاش میں کوئی کسرباقی چھوڑتے ہیں انہوں نے کہاکہ انکے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے اندر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور انہوں نے ان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ بینیفٹ کے حصول کے معیار پر پورا اترتے ہیں پھر بھی جان بوجھ کر انکو تنگ کیا جاتا ہے جس سے وہ سخت ذہنی دبائو کا شکار ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محض بے روزگاروں کے اعداد و شمار کے گراف کو نیچا دکھانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے تاکہ عوام کے اندر ایسا تاثر دیا جائے کہ موجودہ حکومت انکی فلاح و بہبود اور ملکی معیشت میں استحکام کیلئے تگ و دو کر رہی ہے اور اس شرمناک فعل میں حکومت جاب سنٹر پلس کے کے ایڈوائزر کو بطور مہرہ استعمال کر رہی ہےجو قابل مذمت ہے۔ (رپورٹ: فیاض بشیر)