مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ہر روز نیوز چینلز پر ایک سیاپا برپا ہوتا ہے ، علی ظفر
لندن ۔پاکستانی گلوکار اور بالی ووڈ کے اداکار علی ظفر کی نئی فلم ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے ۔تاہم اس فلم کو ابتدا ’’امن کی آشا‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایک برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ دراصل اس فلم کے اندر اتنا سیاپا ہے کہ ہمیں لگا کہ فلم کا نام بھی ٹوٹل سیاپا ہونا چاہیے ۔ جو لوگ اس لفظ کو سمجھتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ سیاپا کا مطلب ہے جھگڑا۔علی ظفرکا دعویٰ ہے کہ فلم کے اندر اتنا سیاپا مچتا ہے کہ آپ ہنس ہنس کر پریشان ہو جائیں گے اور یہ سارا جھگڑا صرف اس لیے ہے کہ ایک پاکستانی لڑکا بھارتی لڑکی کا ہاتھ مانگنے چلا جاتا ہے ۔ایک سوال پر علی ظفر نے کہا کہ انکی ذاتی زندگی میں فلم جتنا سیاپا نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ سیاپا تو سیاسی ہوتا ہے ۔ہر روز نیوز چینلز پر ایک سیاپا برپا ہوتا ہے ،لگتا ہے جیسے دنیا اب جلد ہی ختم ہونے والی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک نیوز چینل ہونا چاہیے جس کا نام ہو ٹوٹل سیاپا۔ایک انگریزی اخبار کی جانب سے علی ظفر کو دنیا کا سب سے پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا،ا س حوالے سے علی ظفر کہتے ہیں کہ اچھی بات ہے اگر مداح ایسا سمجھتے ہیں تو میں خوش نصیب ہوں لیکن بہت سارے مرد مجھ سے بہتر نظر آتے ہیں اور شاید پرکشش بھی زیادہ ہیں۔