مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن کو پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملنا چاہئے لیکن ان کی قیادت میں قابلیت و اہلیت نہیں
آکسفورڈ... پی پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ صرف یک طرفہ ہے بلکہ انصاف کے عدالتی اصولوں سے روح گردانی کے بھی مترادف ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملنا چاہئے لیکن ان کی قیادت میں موجودہ مسائل سے نمٹنے کی قابلیت و اہلیت نہیں ہے۔ فواد چوہدری آکسفورڈ میں چوہدری زمردآف چک برام کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں گفتگو کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نامساعد حالات میں پی پی پی نے اپنا پارٹی دور مکمل کیا ہے اس نے پاکستان میں جمہوری نظام کو پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا۔ اب مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو دوار ہے بغیر جمہوری انداز حکومت اختیار کرے اور معاشی، سیاسی اور دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسیوں پر تمام طبقات کو ساتھ ملا کر چلے فواد چوہدری نے کہا کہ میاں برادران کو پنجاب سے نکل کر قومی سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری زمرد، چوہدری مسعود، ہمایوں طلعت، چوہدری ضمیر، کونسلر شاہجہان، چوہدری حنیف، محمد ریاض، ملک اکمل، ملک شبیر اور مسٹر راجہ نے بھی اظہار خیالات کیا..