مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر امجد ملک کی وزیرِ اعظم سے بی بی آمنہ کی قبرِ مُبارک پر حجرہ تعمیر کرنے کی درخواست
راچڈیل ...مسلم لیگ برطانیہ لیگل ونگ کے چیئرمین اور راچڈیل لاء ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے وزیرِ اعظم پاکستان کے نام خط میں یورپی مسلمانوں کی خواہش کی ترجمانی کرتے ہوئے بی بی آمنہ رضی اللہ عنہ کی قبرِ مُبارک پر حجرہ مُبارک تعمیر کرنے کی درخواست کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زیارت کی غرض سے جانے والے زائرین عقیدتاً قابلِ احترام مقامات کی زیارت کرنا چاہتے ہیں اور کسی بھی مسلمان کے لیئے بی بی آمنہ رضی اللہ عنہ محترم ہستی ہیں، مذہبی مقامات پر دوبارہ تعمیرات کی وجہ سے بی بی آمنہ رضی اللہ عنہ کی قبرِ مُبارک کو شناخت کرنا کافی دشوار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو کافی مُشکلات کا سامنا ہوتا ہے، درخواست میں وزیرِ اعظم پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر جب کبھی بھی موقع ملے یورپین مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودی ہم مُنصب کے ساتھ اس نازک معاملے کو اُٹھایا جائے۔ مزید کہا گیا کہ اس کارِ خیر کا حصّہ بننا یورپین کمیونٹی کے لیئے قابلِ رشک اَمر ہو گا۔ ہم صرف بآسانی شناخت کے لیئے ایک سادہ مگر نمایاں اور واضح حجرہ کی تعمیر چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سعودی حکام اس درخواست پر غور کریں گے۔