مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ ہیروریتک روشن کرن جوہر کی فلم شدھی سے الگ ہوگئے
ممبئی۔بالی ووڈ ہیرو ریتک روشن نے بالآخر ہدایتکار کرن جوہر کی فلم شدھی میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کرن جوہر اس فلم پر کام کا آغاز ریتک روشن کے زخمی ہونے اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے کئی بار موخر کر چکے ہیں۔ ریتک روشن نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی وجہ سے شدھی پر کام شروع کرنے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر اور کرن ملہوترا کے ساتھ اگنی پتھ اور دیگر کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ان کی تمام تر نیک خواہشات دونوں کے ساتھ رہیں گی۔ اس فلم میں ریتک روشن کے مدمقابل کرینہ کپور نے ہیروئن کا کردار ادا کرنا تھا تاہم وہ بھی اس حوالے سے گومگوں کا شکار رہیں اور پھر انہوں نے کچھ روز قبل ہی اس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق کرن جوہر نے اب فلم میں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ا س سے قبل رنویر سنگھ کا نام بھی ریتک کے متبادل کے طور پر سامنے آرہا تھا تاہم اب سب افواہوں نے دم توڑ دیا ہے ۔