ممبئی ... بالی وڈ کے ستارے تاخیر کرنے کے لیے عام طور پر بدنام ہیں۔سلمان خان، شاہ رخ خان اور گووندا جیسے ستاروں کے تاخیر سے آنے کی خبریں اکثر میڈیا کی شہ سرخیوں میں نظر آتی ہیں۔اب اس فہرست میں ایک نیا نام جڑ گیا ہے اور وہ نام ہے سابق ملکۂ کائنات اور اداکارہ سشمیتا سین کا۔انھیں حال ہی میں اپنی تاخیر کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ممبئی میں ایک کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر سشمیتا سین کو مدعو کیا گیا تھا۔صحافیوں کو اس پروگرام کے لیے شام 5.30 بجے بلایا گیا تھا لیکن جب شام سات بجے تک انتظار کرنے کے بعد بھی جب سشمیتا سین نمودار نہیں ہوئیں تو صحافیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور سب نے مل کر اس تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ |