لاس اینجلس ۔ ہالی ووڈ گلوکارہ ڈیمی لووا لٹو نے ویلمر والدراما سے منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔ ڈیمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آج کل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کی ویلمر سے منگنی ہو گئی ہے ،وہ ان خبروں کی تردید کرتی ہیں، یہ خبریں بے بنیاد ہیں جب بھی منگنی کروں گی میڈیا کو آگاہ کر دوں گی تاہم وہ میڈیا کو آگاہ کرتی ہیں کہ بے بنیاد افواہیں پھیلا کر مداحوں کو گمراہ نہ کریں۔
|