مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری تارکین وطن کے اکثریتی قصبے اولڈھم ٹائون سنٹر سے ٹرام سروسز کا آغاز
اولڈھم ... کئی حوالوں سے برطانیہ کا معروف قصبہ ذرائع آمد و رفت کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر گیا۔ کشمیری تارکین وطن کے اکثریتی قصبے اولڈھم میں کئی سالوں کی جدو جہد اوررکاوٹوں کے بعد ٹائون سنٹر کے وسط سے ٹرام سروسز کا آغاز کر دیا گیا، مسافروں کے جم غفیر نے سب سے پہلے چلنے والی ٹرام میں سفر کرتے ہوئے اظہارمسرت کیا،اس کے آغاز سے گریٹر مانچسٹر کے اندر ایک نئے باب کے آغاز کے ساتھ اولڈہم کے رہائشیوں کیلئے مزید کاروباری مواقع میسر آئیں گے۔ٹرام پر سفر کرنیوالے سب سے پہلے مسافر پیٹر کرچئن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی لمحات زندگی بھر اس کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں،گریٹر مانچسٹر ٹرانسپورٹ مینجر ایلن کیٹن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسافروں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر وہ انتہائی خوش ہیں اولڈہم کونسل کے لیڈر جم میکمان نے بھی اسے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آنے والے برسوں میں ہمارا ٹائون ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ایک مثالی ثابت ہو گا۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)