مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
نسل نوکوتعلیم ‘ سیاست ‘ تجارت اور سماجی خدمات کے شعبہ جات میں آگے بڑھنا ہوگا: چوہدری سرفراز
مانچسٹر ... برطانیہ یہاں بسنے والے تما لوگوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کا نمایاں رول ہے ہمیں مثالی کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے نوجوان نسل کو تعلیم ‘ سیاست ‘ تجارت اور دیگر کاموں میں آگے لانا ہو گا‘ ان خیالات کا اظہار برٹش پاک ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد سرفراز نے کرامسل میں ایک نئے ٹیک اوے ڈائل اے روٹی کے افتتاح کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان سے آئے نعت خواں قاری طارق محمود ہمدانی نے نعتیہ کلام پیش کیا ‘ مہمان خصوصی برطانیہ کے معروف قانون دان سالیسٹر محمد طاہر رفیق کی زیر صدارت پروگرام منعقد کیا گیا ‘ اس موقع پر سالیسٹر محمد طاہر رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کیمونٹی کا مرکزی کردار کہیں پہلے سے شروع ہو گیا تھا اب موجودہ دور میں ہماری نوجوان نسل پڑھ لکھ کر ڈاکٹرز‘ انجینئرز ‘ سالیسٹرز بن کر اس ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور کامیابی کے سفر پر تیزی کے ساتھ گامزن ہیں ‘ قانون سب کیلئے یکساں ہے کسی کالے ‘ گورے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں ہے ‘ اس لیے ہمیں قانون کا احترام کرنا چاہیے ‘ کیونکہ یہی ہمارے پیارے نبی کا فرمان ہے ‘ خلیفہ ماسٹر غلام رسول نے دعائیہ کلمات میں مختصر سے بیان میں کہا کہ ربیع الاول بابرکت اور رحمتوں والا عظیم مہینہ ہے نبی کریم کی آمد کا جشن دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے ‘ گھر گھر ‘ گلی گلی سے درود وسلام کی فضائیں بلند ہو رہی ہیں ‘ نبی مکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ مسائل کے بھنور سے نکل سکتی ہے اس موقع پر امام سبطین علی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قران پاک کا ہدیہ پیش کیا ‘ نظامت کے فرائض بھی نبھائے ‘ چوہدری عبد الروف‘ چوہدری نوید بھٹی ‘ چوہدری مہربان ‘ پہلوان شان ‘ چوہدری ساجد حسین ‘ کاروباری شخصیت چوہدری اللہ دتہ ‘ چوہدری شاہد ملک ‘ خلیفہ ماسٹر غلام رسول ‘ اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔