مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ہم وطنوں کی انتھک خدمت سے بہترکوئی سیاست نہیں:چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ہم وطنوں کی انتھک خدمت سے بہترکوئی سیاست نہیں۔اہل اسلام اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے ،کرونا وباسے ڈرنے کی بجائے اس کابھرپورمقابلہ اوراسے نابود کرنے کی ضرورت ہے۔شہری صبرواستقامت اور احتیاطی تدابیر کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔یہ ایک دوسرے کو سیاسی طورپرپچھاڑنے نہیں بلکہ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر عوام کوبچانے اور ان کی ویلفیئر کیلئے موثراقدامات اٹھانے کاوقت ہے۔ پاکستان کی سا لمیت اورعوام کی عافیت ہماری سیاست کامحور ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال اورمرکزی صدر انیس احمدقائم خانی کورونا وبا کے سلسلہ میں بھی عوامی خواہشات اورترجیحات کی بھرپورترجمانی کررہے ہیں۔وہ اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اہل اسلام اوردوسرے ادیان کے پیروکار کروناسے بچاؤکیلئے دوا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دعاکااہتمام بھی کریں۔ صرف حکومت اورریاستی اداروں پرانحصار نہیں کیا جاسکتا،عوام خود بھی ایک دوسرے کاخیال رکھیں اورمستحق افراد کی خاطرخواہ مددکریں۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤاورمستقل نجات کیلئے ہمیں اختیاطی تدابیر کواپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کاحصہ بناناہوگا۔انسان نے ماضی میں بھی کئی آفات اوروباؤںکوشکست دی ہے ،ان شاءاللہ کرونا بھی عنقریب قصہ پارینہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی فرض شناس اورباضمیر قیادت مادروطن کوسماجی وسیاسی برائیوں اورکروناسمیت ہرقسم کی وباؤں سے پاک کرکے دم لے گی ۔سیّد مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کرونا کامقابلہ کرنے کیلئے شہریوں میں شعور بیدار جبکہ ان میں خودداری اورخوداعتمادی بحال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کی ترغیب پرمعاشرے کے ثروت مندافراد مستحق ہم وطنوں کی مددکیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔