مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
گاہکوں کی مانگ پوراکرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے:بلال غفور
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیائی کمیونٹی کے اندر اضطراب پایا جاتا ہے اور جب حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر بارے عوام کو آگاہی دی گئ تو لوگوں نے افراتفری میں کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ اندوز کرنا شروع کر دیں اور چیزوں کی مانگ میں سو گناہ اضافہ ہو گیا جو تھوک فروشوں کی دسترس سے بالاتر ہو گیا اور انہوں نے زیادہ رقم کا مطالبہ کر دیا جسکی وجہ سے ہمیں روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء جن میں گوشت سبزیاں وغیرہ شامل ہیں مہنگے داموں خریدنے پڑیں اور ہمیں اپنے گاہکوں کو بھی مہنگی فروخت کرنی پڑیں ۔ان خیالات کا اظہار مانچسٹر سپر سٹور گروپ کے چیف ایگزیکٹو بلال غفور نے میڈیا سے ایک خصوصی نشست کے موقع پر کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم رمضان المبارک شروع ہونے سے چار ہفتے پہلے مسلمان کمیونٹی کی سہولت کے لیے مختلف اشیاء پر خصوصی رعایت دیتے ہیں لیکن تھوک فروش ہماری مانگ کو پورا نہیں کر رہے ہیں اس لیے ہمارے لیے فی الحال ایسا کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو ہمارے سٹورز پر اشیاء کی قیمت زیادہ لگے تو سٹور انتظامیہ سے رابطہ کریں میری کمیونٹی سے التماس ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور ضرورت سے زائد کو ئیبھی چیز نہ خریدیں ہم اپنے گاہکوں کی مانگ پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ذخیرہ اندوزی سے آپ دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔