مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
لندن (عابد اکرم چوہدری ) لندن وٹفورڈ کے ایک ہوٹل میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی بڑی تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کی مرکزی باڈی کے انتخابات 2020 منعقد ہوئے پولنگ کا عمل دن تین بجے سے چھ بجے تک کا تھا ورلڈ کانگریس برائے اورسیزز پاکستانیز کے سربراہ ناہید رندھاوا نے الیکشن کمیشنر کے فرائض سرانجام دیئے انتخابات کے نتائج کے مطابق صدر مبین چوہدری، سنیر نائب صدر شیراز خان، جنرل سیکرٹری ارشد رچیال جبکہ نائب صدور میں آفتاب بیگ اور میر اکرام جبکہ جوائنٹ سیکرٹری راجہ مسرت اقبال، فنانس سیکرٹری رفیق مغل، انفارمیشن سیکرٹری نادیہ راجہ منتخب ہوگئے مجلس عاملہ کے لئے سات اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں کشور عباسی، عدیل خان، اسرار احمد راجہ، منصف چوہدری، عمران راجہ، فرحت کاظمی اور راجہ واجد منتخب ہوگئے ہیں مرکزی تنظیم عہدیداروں کا اعلان الیکشن کمشنر ناہید رندھاوا نے کیا جبکہ نو منتخب عہدیداران سے حلف وٹفورڈ کے منتخب مئیر پیٹر ٹیلر نے لیا اس موقع پر پیٹر ٹیلر نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا عکس ہوتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں توقع ہے کہ ان تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنے میں پاکستان پریس کلب یوکے کے منتخب ہونے عہدیدار اپنا کلیدی کردار ادا کریں گئے نائید رندھاوا نے کہا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ مسلسل گیارہ سال سے اپنے سالانہ انتخابات منعقد کرواتے ہے جو ایک بہترین روایت ہے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر مفادات اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کا کردار سفیروں کی مانند ہے جو لائق تحسین ہے،صدر مبین چوہدری نے کہا کہ پریس کلب کے 140 ممبران ہیں اور ہر ممبر بہت اہم ہے نومنتخب ہونے والی تنطیم کے عہدیداروں پر لازم ہے کہ وہ کلب کے دیگر ممبران کے مسائل حل کریں انہوں نے جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سمجھ سے باہر ہے اور صحافتی تنظیموں کا یہ مشترکہ لائحہ عمل ہے کہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لئے ہے نیب کسی بھی مشکوک فرد کے خلاف کارروائی کرے اور سزا کا اختیار پاکستان کی عدالتوں کو ہے جرم ثابت ہونے کے بعد عدالتوں کو یہ اختیار ہونا چاہیئے کہ وہ ملزم کی گرفتاری کا حکم دیں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ارشد رچیال نے انجام دیئے انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پریس کلب کا یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی برانچز بھی برطانیہ کے مختلف شہروں میں قائم کی گئی ہیں اور پاکستان پریس کلب یوکے کے ممبران اسلام آباد نیشنل پریس کلب، لاہور پریس کلب کشمیر پریس کلب اور کراچی پریس کلب کے اعزازی ممبران بھی ہیں سنیئر صحافی اور جنگ لندن کے سابق ایڈیٹر ظہور نیازی، مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک، مئیر آف ہائی ویمکب کونسلر مزمل حسین، آزادکشمیر کے سابق وزیر بلدیات محمود ریاض، ڈپٹی مئیر الطاف خان،تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری رومی ملک، چوہدری دل پزیر سابق مئیر کونسلر ضیا احمد، جاوید شیخ ،لبرل ڈیموکریٹک پارٹی وٹفورڈ کے وائس چیئرمین حاجی محمد منیر ،پاکستان سنٹر لندن کے صدر کونسلر طارق ڈار ایم بی ای تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی کے چیئرمین مشتاق لاشاری اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے پاکستان پریس کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور ہر کے تعاون کا یقین دلایا پاکستان پریس کلب مانچسٹر برانچ کے صدر ماجد نزیز، پاکستان پریس کلب بریڈفورڈ کے صدر زاہد نور، شفیلڈ برانچ کے صدر شفقت مرزا اور دیگر نے پاکستان پریس کلب کے لئے خدمات کا احسن طریقے سے نبھاتے رہنے کا اعادہ کیا سنیر نائب صدر شیراز خان نے ابتداء میں کہا کہ ہر الیکشن کے دوران پریس کلب کے ممبران پہلے سے زیادہ باہم متحد رہنے کا تجدید عہد کرتے ہیں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کے ساتھ مل کر بھرپور کام کرنے کا یقین دلایا آخر میں سہیل سلامت نے پاکستانی ملی نغمے پیش کیے جبکہ ڈاکٹر افتخار نے نظم پیش کی کامران عابد بخاری ،سید صفدر بخاری، اسرار خان، طالب کیانی، پروفیسر ممتاز بٹ، شبیر ملک، ڈاکٹر طاہر لون، توقیر لون، غلام حسین لون، کونسلر عمران ملک، راجہ طفر اقبال، راجہ تصور کیانی ایڈووکیٹ، راجہ نوید منگا، مسلم لیگ ن کا وائس چیئرمین چوہدری جہانگیر، راجہ اسحاق خان، سابق مئیر کونسلر عتیق الرحمن چوہدری شکیل پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، وقاص احمد نعیم طاہر، حاجی عابد حسین، چوہدری اسحاق، فیاض احمد، ندیم ارشاد، عابد کاظمی، ثنا فاخر، امتیاز کوکب، بختاور ریاض اور دیگر کمیونٹی رہنما موجود ہے آخر میں پاکستان پریس کلب کی جانب سے مئیر وٹفورڈ پیٹر ٹیلر، ارشد رچیال، رومی ملک، مسرت اقبال، اکرم عابد اور دیگر کو ایوارڈ بھی دینے گئے