مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر یاسمین ڈار لیبر پارٹی کے ڈسپیوٹ پینل کی چیئرپرسن منتخب
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار لیبر پارٹی کے ڈسپیوٹ پینل کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں، کونسلر یاسمین ڈار نے اپنے مقابلہ میں مضبوط گروپ مومینٹم کے حمایت یافتہ جون لینس مین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ برطانیہ کی بڑی سیاسی پارٹی لیبر پارٹی میں ڈسپیوٹ پینل کی سربراہی کے لئے لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بطور ممبر ووٹ پول کرنا تھا۔ ڈسپیوٹ پینل (تنازعات پینل جو لیبر پارٹی کے تادیبی معاملات کی نگرانی کرتا اور فیصلہ کا اختیار رکھتا ہے) کی سربراہی اس سے قبل کلاڈیا ویب کے پاس تھی تاہم یہ عہدہ دسمبر 2019سے خالی تھا۔ لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہو ا جس میں ڈسپیوٹ پینل کی سربراہی کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں پاکستانی و کشمیری نژاد لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر و جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے اپنے مخالف امیدوار جون لینس مین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کونسلر یاسمین ڈار کو سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ لیبر پارٹی میں مذکورہ ڈسپیوٹ پینل یعنی تنازعات پینل لیبر پارٹی میں ممبر شپ کی اپیلوں،پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی درخواستوں، پارٹی کے اندرونی تنازعات اور مفاہمت کے معاملات اور پارٹی کی پالیسیوں کو مرتب کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ تنازعات پینل ایک مکمل عدالتی سماعت کے طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے۔ دریں اثناء کونسلر یاسمین ڈار کو کامیاب ہونے پر برطانیہ میں موجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کمیونٹی رہنماؤں اور متحرک سیاسی و سماجی شخصیات نے کونسلر یاسمین ڈار کے انتخاب پر لیبر پارٹی کے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا شکریہ اد اکیا۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران، ممبران اور دیگر کشمیری و پاکستانی تنظیموں، سوسائٹیز اور متحرک شخصیات نے کونسلر یاسمین ڈار کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کونسلر یاسمین ڈار ایک باصلاحیت اور متحرک خاتون رہنماء ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور مسلسل جد وجہد سے یہ مقام بنایا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس مقام پر مزید بہتر انداز میں اپنی کمیونٹی اور بالخصوص لیبر پارٹی میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ کونسلر یاسمین ڈار کو برطانیہ سمیت پاکستان سے بھی اس کامیابی پر تہنیتی پیغامات اور مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔